آہم خبریں
کوٹری: اپیکا پاکستان (شہید ساقی ) ضلعہ جام شورو کی ایگزیکیوٹوباڈی کے چناوُ کیلئے اعللانیہ جاری ٬ ممبرشپ اور نامیننیشن کیلئے ہدایات جاری
حیدرآبا: ریلوے پاکستان ڈویزن کراچی میں ایپکا پاکستان (شہید ساقی) کی سیکٹر ایگزیکیوٹو باڈی کی تشکیل کا اعلان کیا گیا ہے نامینیشن اور ممبرشپ کیلئے ساتہیوں کو ہدایات جاری
حیدرآباد: نامینشین فارم هر سطح کے لۓ دیا جا سکتا هے مشاورت اور قیادت کے فیصله کےمطانق نوٹیفکیشن جاری کیا جاۓ گا۔ ساتھی اجلاس طلب کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ مشاورتی عمل کر جاری رکھیں
حیدرآباد: تمام ساتھی بخوبی واقف هیں سندھ میں ڈویزنل اور اضلاع میں چناٶ کرنا هے اسکے بعد صوباٸی ایگزیکیوٹو باڈی کی مستقل باڈی کا چناٶ یا مشاورت سے باڈی تشکیل کا کام 31/12/2026 سے پهلے مکمل کرنا هوگا ۔دیگر صوبوں میں اس طرح کا عمل شروع کرنا هے
حیدرآباد: ہمارے محکماتی مطالبات 1۔ محکمہ کالج ایجوکیشن اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز (HR) سمیت متعلقہ انتظامی عہدوں کے ریکروٹمنٹ و پروموشن رولز کو، جہاں زیرِ التوا ہوں، جلد مکمل کرکے منظور اور نوٹیفائی
حیدرآباد: حکومتِ سندھ سے عملی اقدامات کا مطالبہ - 15 دن کے اندر: اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ - 30 دن کے اندر: متعلقہ محکموں سے آسامیوں، سینیارٹی، کوٹے اور زیرِ التوا کیسز کی تفصیلات حاصل کی جائیں اور تمام سطح پر پروموشن کۓ جاٸیں
حیدرآباد: ہر محکمے میں منسٹریل و کلریکل اسٹاف کے سروس رولز، منظور شدہ آسامیوں، خالی عہدوں، ترقیاتی کوٹے، سینیارٹی لسٹوں اور زیرِ التوا پروموشن کیسز کا محکمہ وار جائزہ لیا جائے۔ جہاں ترقیاتی قواعد نامکمل یا غیر واضح ہوں، انہیں قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جائے۔
کراچی: سیکریٹری کالج ایجکویشن نے کچھ دنوں کی تاخیر کے بعد 28/09/2026 کو سینیئر کلرس کو بطور اسستنٹ گریڈ 16 میں پروموشن کرنے کا لیٹر جاری کیا ہے
کراچی: آج ایپکا پاکستان (شہید ساقی) کراچی ڈویزن کے صدر عبدالغفور عباسی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سندھ اسیمبلی کے اسپیکر سید اویس قادر شاہ سے ملاقات٬ ملازمین کے مسائل پر بات چیت کی گئی
کوٹری: ایپکا پاکستان(شهید ساقی) کے غیر معمولی بیٹھک میں مرکزی چیٸرمین,مرکزی صدر,صو باٸی صدر اور جنرل سیکریٹری ودیگر کے متفقه فیصله کے تحت مسٹر عابد حسین چانڈیو کو ایپکا پاکستان(ساقی)سندھ کا سرپرست اعلٸ مقرر کرنے کی منظوری دی گٸی
For Membership

کراچی میں اپیکا پاکستان (شھید ساقی) کا اہم اجلاس ہوا

کراچی میں اپیکا پاکستان (شھید ساقی) کا اہم اجلاس ہوا
ایپکا پاکستان (شہید ساقی)
اہم تنظیمی اعلامیہ — کراچی ڈویژن
مورخہ: 17 اگست 2026ء — کراچی، سندھ
غیرمعمولی صوبائی اجلاس کے اہم فیصلے
مورخہ 17 اگست 2026ء کو کراچی، سندھ میں صوبائی صدر ایپکا پاکستان (شہید ساقی) جناب اعجاز بھٹو کی زیرِ صدارت ایک غیرمعمولی اور اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور، آئندہ دستور 2026ء، تنظیمی شناخت اور کراچی ڈویژن کی تنظیمِ نو کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس میں ساتھیوں کی مشاورت، اکثریتی رائے اور باہمی اتفاقِ رائے کی بنیاد پر متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی، جبکہ کراچی ڈویژن کی باڈی تشکیل دینے کی بھی باضابطہ منظوری حاصل کی گئی۔
دستور 2026ء — تنظیمی شناخت کا باضابطہ آغاز
اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ ایپکا پاکستان (شہید ساقی) کا دستور 2026ء تنظیم کی آئینی، جمہوری، تنظیمی اور تاریخی شناخت کا بنیادی دستاویز ہوگا۔
تنظیم کا باضابطہ نام
اردو:
ایپکا پاکستان (شہید ساقی)
آل پاکستان کلرکس، پینشنرز و سول ایمپلائیز ایسوسی ایشن
سندھی:
آپڪا پاڪستان (شهيد ساقي)
English:
APCA Pakistan (Shaheed Saqi)
All Pakistan Clerks, Pensioners & Civil Employees Association
مستقل تنظیمی شناخت
APCA Pakistan (Shaheed Saqi) تنظیم کی مرکزی اور مستقل شناخت ہوگی۔
لفظ "شہید ساقی / Shaheed Saqi / شهيد ساقي" تنظیم کی مستقل شناخت کا لازمی حصہ ہوگا اور اردو، انگریزی اور سندھی زبان میں تنظیم کے مونوگرام، لیٹرپیڈ، ویب سائٹ، سوشل میڈیا، جھنڈوں، بینرز، نوٹیفکیشنز، مراسلات اور دیگر تمام تنظیمی مواد میں استعمال کیا جائے گا۔
یہ شناخت ایپکا کی تاریخی جدوجہد اور تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حاضر سروس ملازمین، کلرکس، پینشنرز اور سول ایمپلائیز کی وسیع نمائندگی کی عکاسی کرے گی، جبکہ شہید ساقی تنظیم کی جدوجہد، قربانی، نظریاتی وابستگی اور تاریخی تسلسل کی مستقل علامت رہے گا۔
تنظیمی عزم
ہماری منزل عہدہ نہیں، مضبوط تنظیم ہے۔
ہماری جدوجہد تصادم نہیں، اصلاح ہے۔
ہمارا مقصد ذاتی مفاد نہیں، بلکہ ملازمین، پینشنرز اور سرکاری اداروں کے جائز حقوق کا تحفظ ہے۔
ہمارا نصب العین
مضبوط ادارے — بااختیار ملازمین — باعزت پینشنرز — بہتر گورننس — مضبوط پاکستان
APCA Pakistan (Shaheed Saqi)
Unity • Faith • Discipline
ایپکا پاکستان (شہید ساقی) | آپڪا پاڪستان (شهيد ساقي)
---
کراچی ڈویژن کی تنظیمی باڈی
صوبائی اجلاس میں کراچی ڈویژن کی تنظیمی باڈی تشکیل دینے کی منظوری دیتے ہوئے درج ذیل عہدیداران و ساتھیوں کے نام منظور کیے گئے:
کراچی ڈویژن
چیئرمین (اعزازی):
جناب ملک خورشید تنولی
ڈویژنل صدر:
جناب عبدالغفور عباسی
ڈویژنل جنرل سیکریٹری:
جناب نعیم خان یوسفزئی
دیگر تنظیمی عہدیداران / ساتھی
- جناب فیض محمد منگریو
- جناب سفیر حسین لاشاری
- جناب محمد قاسم
- جناب عابد سومرو
- جناب حافظ مظهرالدین خشک
- جناب عبدالہاب لاکھو
- جناب محمد حسن پٹھان
- اور دیگر ساتھی
تمام عہدیداران کو تنظیمی نظم و ضبط، دستور 2026ء، باہمی مشاورت اور تنظیمی اصولوں کے مطابق کراچی ڈویژن کو مضبوط، فعال اور منظم بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی۔
ضلع سینٹرل کراچی — عبوری باڈی
اجلاس میں ضلع سینٹرل کراچی کے لیے عبوری طور پر درج ذیل ناموں کی منظوری بھی دی گئی:
عبوری صدر:
جناب محمد وقاص
عبوری جنرل سیکریٹری:
جناب محسن خان زئی
ضلع سینٹرل کراچی کی مکمل تنظیمی باڈی کی تشکیل آئندہ تنظیمی مشاورت اور دستور 2026ء کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔
10 رکنی I.P.O. باڈی
اجلاس میں 10 رکنی I.P.O. باڈی کے ناموں کی منظوری بھی دی گئی، جس کا مقصد تنظیمی امور کو منظم، مؤثر اور فعال انداز میں آگے بڑھانا اور تنظیمی ڈھانچے کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
تنظیمی پیغام
ایپکا پاکستان (شہید ساقی) واضح کرتی ہے کہ تنظیم کی بنیاد اتحاد، جمہوری مشاورت، آئینی و قانونی جدوجہد، میرٹ، شفافیت، تنظیمی نظم و ضبط اور ملازمین و پینشنرز کے جائز حقوق کے تحفظ پر قائم ہے۔
تنظیم کا مقصد کسی فرد، گروہ یا ادارے سے تصادم نہیں، بلکہ سرکاری اداروں کی مضبوطی، ملازمین کی عزت و وقار، پینشنرز کے حقوق کا تحفظ، مساوی سروس اسٹرکچر اور بہتر گورننس کے لیے منظم اور قانونی جدوجہد کرنا ہے۔
مضبوط تنظیم — مضبوط ادارے — بااختیار ملازمین — باعزت پینشنرز — مضبوط پاکستان
ایم اے بھرگڑی
ایپکا پاکستان (شہید ساقی)
https://www.apcapk.com