آہم خبریں
کوٹری: اپیکا پاکستان (شہید ساقی ) ضلعہ جام شورو کی ایگزیکیوٹوباڈی کے چناوُ کیلئے اعللانیہ جاری ٬ ممبرشپ اور نامیننیشن کیلئے ہدایات جاری
حیدرآبا: ریلوے پاکستان ڈویزن کراچی میں ایپکا پاکستان (شہید ساقی) کی سیکٹر ایگزیکیوٹو باڈی کی تشکیل کا اعلان کیا گیا ہے نامینیشن اور ممبرشپ کیلئے ساتہیوں کو ہدایات جاری
حیدرآباد: نامینشین فارم هر سطح کے لۓ دیا جا سکتا هے مشاورت اور قیادت کے فیصله کےمطانق نوٹیفکیشن جاری کیا جاۓ گا۔ ساتھی اجلاس طلب کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ مشاورتی عمل کر جاری رکھیں
حیدرآباد: تمام ساتھی بخوبی واقف هیں سندھ میں ڈویزنل اور اضلاع میں چناٶ کرنا هے اسکے بعد صوباٸی ایگزیکیوٹو باڈی کی مستقل باڈی کا چناٶ یا مشاورت سے باڈی تشکیل کا کام 31/12/2026 سے پهلے مکمل کرنا هوگا ۔دیگر صوبوں میں اس طرح کا عمل شروع کرنا هے
حیدرآباد: ہمارے محکماتی مطالبات 1۔ محکمہ کالج ایجوکیشن اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز (HR) سمیت متعلقہ انتظامی عہدوں کے ریکروٹمنٹ و پروموشن رولز کو، جہاں زیرِ التوا ہوں، جلد مکمل کرکے منظور اور نوٹیفائی
حیدرآباد: حکومتِ سندھ سے عملی اقدامات کا مطالبہ - 15 دن کے اندر: اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ - 30 دن کے اندر: متعلقہ محکموں سے آسامیوں، سینیارٹی، کوٹے اور زیرِ التوا کیسز کی تفصیلات حاصل کی جائیں اور تمام سطح پر پروموشن کۓ جاٸیں
حیدرآباد: ہر محکمے میں منسٹریل و کلریکل اسٹاف کے سروس رولز، منظور شدہ آسامیوں، خالی عہدوں، ترقیاتی کوٹے، سینیارٹی لسٹوں اور زیرِ التوا پروموشن کیسز کا محکمہ وار جائزہ لیا جائے۔ جہاں ترقیاتی قواعد نامکمل یا غیر واضح ہوں، انہیں قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جائے۔
کراچی: سیکریٹری کالج ایجکویشن نے کچھ دنوں کی تاخیر کے بعد 28/09/2026 کو سینیئر کلرس کو بطور اسستنٹ گریڈ 16 میں پروموشن کرنے کا لیٹر جاری کیا ہے
کراچی: آج ایپکا پاکستان (شہید ساقی) کراچی ڈویزن کے صدر عبدالغفور عباسی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سندھ اسیمبلی کے اسپیکر سید اویس قادر شاہ سے ملاقات٬ ملازمین کے مسائل پر بات چیت کی گئی
کوٹری: ایپکا پاکستان(شهید ساقی) کے غیر معمولی بیٹھک میں مرکزی چیٸرمین,مرکزی صدر,صو باٸی صدر اور جنرل سیکریٹری ودیگر کے متفقه فیصله کے تحت مسٹر عابد حسین چانڈیو کو ایپکا پاکستان(ساقی)سندھ کا سرپرست اعلٸ مقرر کرنے کی منظوری دی گٸی
For Membership

تمام ملازمین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پرانے جاب کارڈز, کوشش کی جائے جاب کارڈ 2025 حاصل کریں اور کمپنی کی دستاویزات فوری طور پر ہیڈ آفس میں جمع کروا کر نیا ۔

277 گروپ آف لمیٹڈ کمپنیز

(ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک اینڈ کسٹمرز نوٹس)
حوالہ نمبر: No. 910-14(MD277)
تاریخ: 9 اکتوبر 2025

موضوع: ملازمین کی تعیناتیوں، چارجز کی تبدیلی اور نئے جاب کارڈز کے اجراء کے حوالے سے نوٹیفکیشن

محترم ملازمین، متعلقہ محکموں اور معزز صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پنجاب ریجن میں واقع 277 گروپ آف لمیٹڈ کمپنیز کی مینیجنگ ڈائریکٹر محترمہ اقراء چوہدری نے زیرِ انتظام پراجیکٹ آئی-فین پرائیویٹ لمیٹڈ سے منسلک بعض ملازمین کے چارجز کی تبدیلی، ذمہ داریوں کی تنسیخ اور ڈیوٹی سے فارغ کیے جانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

لہٰذا تمام متعلقہ محکمے، افسران، ملازمین اور صارفین حسبِ ذیل ہدایات پر عمل کریں:

1. انتظامی احکامات

1. جناب عثامہ زید (ایڈیشنل جنرل منیجر) کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ چیئرمین کیبنٹ میں رپورٹ کریں۔ ان کا چارج جناب طارق عزیز (منیجر) کو تفویض کر دیا گیا ہے۔

2. محترمہ سعدیہ سلیم (ڈپٹی منیجر) کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ چیئرمین کیبنٹ میں رپورٹ کریں۔ ان کا چارج محترمہ سعدیہ گل (اسسٹنٹ منیجر) کے سپرد کیا گیا ہے۔

3. جناب سیف الرحمن (ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر) سے تمام چارجز واپس لے لیے گئے ہیں اور انہیں فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ چیئرمین کیبنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

2. جاب کارڈز کی تجدید سے متعلق ہدایات

ادارے نے سابقہ تمام جاب کارڈز منسوخ کر دیے ہیں اور سال 2025 کے نئے جاب کارڈز جاری کر دیے ہیں۔
🔹 نئے جاب کارڈز کے فرنٹ پر واضح طور پر "2025" درج ہے۔
🔹 وہ تمام کارڈز جن پر "2025" تحریر نہیں ہے، منسوخ شدہ تصور ہوں گے۔
🔹 کسی بھی پرانے کارڈ کے ذریعے لین دین یا نمائندگی کی صورت میں کمپنی کسی مالی یا انتظامی ذمہ داری کی قطعاً ذمہ دار نہیں ہوگی۔

تمام ملازمین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پرانے جاب کارڈز اور کمپنی کی دستاویزات فوری طور پر ہیڈ آفس میں جمع کروا کر نیا جاب کارڈ 2025 حاصل کریں۔

3. صارفین (Customers) کے لیے رہنمائی

تمام معزز صارفین سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی معلومات، لین دین یا رہنمائی کے لیے صرف ان نمائندگان سے رابطہ کریں جن کے پاس "نیا جاب کارڈ 2025" موجود ہو۔
مزید معلومات کے لیے درج ذیل ذرائع سے رابطہ کیا جا سکتا ہے:

📱 WhatsApp: 0300-4979277
☎️ Helpline: 041-2611277
📞 Call: 0321-4334277


جاری کردہ از:
سید یوسف بخاری
ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز
277 گروپ آف لمیٹڈ کمپنیز